ہوٹل پہنچنا

مختصر جواب: ہوٹل پہنچ کر چیک اِن کریں، ہوٹل کا کارڈ اور لوکیشن محفوظ کریں اور حرم کا قریبی دروازہ معلوم کریں۔

ایک نظر میں

  • چیک اِن کے وقت واؤچر دکھائیں۔
  • کمرہ، صفائی، ایئر کنڈیشنر اور پانی فوراً چیک کریں۔
  • مسئلہ ہو تو اسی وقت ریسپشن اور ہوٹل کے نمائندے کو بتائیں۔
  • ہوٹل کا کارڈ ہر فرد کی جیب میں رکھیں۔

قدم بہ قدم

  1. چیک اِن: ریسپشن پر واؤچر دکھائیں۔ ہوٹل پاسپورٹ مانگے تو صرف کاپی دکھائیں یا دیں۔
  2. کمرہ نہ ہو تو: اگر کمرہ ابھی تیار نہیں اور آپ احرام میں ہیں تو سامان ہوٹل کی ریسپشن یا لابی پر رکھ کر عمرہ کے لیے چلے جائیں۔
  3. کمرہ چیک کریں: بستروں کی تعداد، صفائی، ایئر کنڈیشنر، باتھ روم اور پانی دیکھیں۔ مسئلہ ہو تو اسی وقت ریسپشن کو بتائیں۔
  4. ہوٹل کی معلومات: ریسپشن سے ہوٹل کا کارڈ لیں۔ لوکیشن فون میں محفوظ کریں۔ باہر نکل کر ساتھ والے ہوٹلوں کی تصویریں لیں اور ان کے نام یاد کر لیں، تاکہ واپسی پر اپنا ہوٹل پہچاننے میں دشواری نہ ہو۔
  5. حرم کا راستہ: ریسپشن سے پوچھیں کہ حرم کا قریبی دروازہ کون سا ہے۔ اگر ہوٹل دور ہے تو شٹل بس کا وقت اور جگہ معلوم کریں۔ حرم میں داخل ہونے سے پہلے سامنے کی تصویریں لیں تاکہ آپ کو یاد رہے، یا آپ بتا سکیں کہ کس طرف سے داخل ہوئے تھے۔ دروازے میں داخل ہوتے وقت واپس مڑ کر اس طرف کی تصویر بنائیں جس طرف سے آپ آئے ہیں۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی کے لیے یہ کام آئے گی۔
  6. آرام: لمبے سفر کے بعد تھوڑا آرام، پانی اور ہلکا کھانا بہت ضروری ہے۔

کریں

  • ہوٹل کا کارڈ ہر فرد کی جیب میں رکھیں، خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کی۔
  • اپنا کمرہ نمبر اور ہوٹل کا نام اپنے ایجنٹ اور گھر والوں کو بھیج دیں، کسی ہنگامی صورت میں کام آ سکتا ہے۔
  • قیمتی چیزیں لاکر میں رکھیں۔

نہ کریں

  • کسی ناقابلِ برداشت مسئلے کی صورت میں صرف صبر پر اکتفا نہ کریں، بلکہ فوراً ہوٹل انتظامیہ اور اپنے ایجنٹ کو بتائیں۔
  • ریسپشن پر غصے یا بدتمیزی سے بات نہ کریں۔
  • زیادہ قیمتی سامان ساتھ نہ رکھیں۔

عام غلطیاں

  • ہوٹل کا نام یاد نہ رکھنا اور واپسی پر راستہ بھول جانا۔
  • کمرے کا مسئلہ دیر سے بتانا جب حل کا موقع گزر چکا ہو۔
  • شٹل بس کے اوقات معلوم نہ کرنا۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

اگر ہوٹل یا کمرہ بکنگ کے مطابق نہ ہو تو؟ اگر آپ کے بک کیے گئے اور ملنے والے ہوٹل یا کمرے کے معیار میں نامناسب فرق ہو، اور تبدیلی کی وجہ آپ کو مناسب محسوس نہ ہو، تو فوراً اپنے ٹریول ایجنٹ سے شکایت کریں۔ اگر وہ مدد نہ کر سکے تو وزارتِ حج و عمرہ کو رپورٹ کریں۔

ہوٹل پاسپورٹ کیوں رکھتا ہے؟ کچھ ہوٹل اور کمپنیاں اندراج کے لیے پاسپورٹ لیتی ہیں۔ انہیں پاسپورٹ کی کاپی دیں اور اندراج کے بعد واپس لے لیں۔

ہوٹل حرم سے دور ہے، کیا کریں؟ شٹل بس استعمال کریں۔

شرعی نظرِ ثانی: مولانا عبدالرشید صاحب، فقہ حنفی کے مطابقآخری نظرِ ثانی کی تاریخ:
November 09, 2026